ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ثابت ہوگیا حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے سکتی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کے بجائے تکلیف دے سکتی ہے۔

پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر ردِ عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کا پیکج دیا اور قوم پوچھ رہی ہے یہ اچھے دن لائے ہیں؟ حکومت نے نالائقی، نااہلی اور کرپشن کی ہر حد پار کردی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ابھی پیٹرولیم لیوی بڑھا کر مہنگائی میں مزید اضافہ کرنے والی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مہنگائی میں اضافہ کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی شرط کے سامنے ڈھیر ہوچکی ہے، اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں