اٹک :وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 30 برس کے دوران دو بڑے خاندانوں نے پاکستان کو30سال میں معاشی طورپرکمزورکردیا،شوگر ملز کی بندش کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر ترسیل کا نظام متاثر ہو ا جسکے باعث اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، پاکستان میں زچگی کے دوران سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں جو ملک کے لیے باعث شرمندگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 30 برس کے دوران دو خاندانوں کی حکمرانی سے مخصوص طبقہ امیر ہوگیا لیکن ملک مجموعی طور پر بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے چلا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ 80 کی دہائی میں بھارت میں میچ کھیل کر اپنے ملک آتا تھا تو لگتا تھا کہ غریب سے امیر ملک آگیا ہوں، بدقسمتی سے 30 برس میں پیچھے رہ گئے۔
