ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناظم جوکھیو قتل: گرفتار پی پی رکن اسمبلی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتاری دینے والے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا نے ایم پی اے جام اویس کو مقدمے میں نامزد کیا ہے جبکہ گرفتار مزید 2 ملزمان حیدر اور میر علی فارم ہاؤس کے ملازم ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کر لیا گیا۔ عدالت نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس اور گرفتار 2 ملزمان کو3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

خیال رہےکہ مقتول ناظم نے عر ب شہریوں کو شکار سے روکنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پراپلوڈکی تھی ، جس کے بعد مقتول ناظم کو اغعاء کرلیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی تشددزدہ لاش ملیرمیمن گوٹھ سےملی تھی۔ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم پی اے کے مہمانوں کی ویڈیوسوشل میڈیاپر ڈالنے پر ناظم جوکھیو کو جام ہاؤس بلا کر قتل کیا گیا۔ ورثاء نے گزتہ روز لاش نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں