ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:ہفتے کومزید دومیچ کھیلے جائیں گے

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ 2021 سپر 12 راﺅنڈ میں ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔

 پہلا میچ دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم سپر 12 گروپ 1 میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے صرف دو پوائنٹس ہیں، دوسرے میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ میں مدمقابل ہوں گی۔

 انگلینڈ کی ٹیم سپر 12 گروپ 1 میں ناقابل شکست اور سب سے زیادہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ پروٹیز ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

 سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ابوظہبی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں