ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی سے بالا بالا کوئی حساب کتاب کرنا ممکن نہیں ہے: قالن

ترکی صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ "ترکی سے بالا بالا کوئی حساب کتاب کرنا یا پھر کوئی پالیسی بنانا ممکن نہیں ہے”۔

ابراہیم قالن نے انقرہ عجائب گھر اور ویژیوئیل آرٹ یونیورسٹی  کے 2021۔2022 تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

جی۔20 سربراہی اجلاس میں صدر ایردوان کی امریکہ کے صدر جو بائڈن کے ساتھ طویل ملاقات کی یاد دہانی کروائے جانے پر قالن نے کہا ہے  کہ "صدر ایردوان کی صدر بائڈن کے ساتھ ملاقات نہایت موئثر    ، مفید اور اچھی رہی۔ ملاقات صرف وقت کے اعتبار سے ہی طویل نہیں تھی بلکہ اپنے مندرجات کے اعتبار سے بھی نہایت درجے بھرپور تھی۔ ملاقات میں، دونوں سربراہان نے ترکی۔امریکہ تعلقات کو ایک درست اسٹریٹجی کے فریم میں لانے کے بارے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا اور ایک ایسے میکانزم کی تشکیل پر اتفاق کیا جو علاقائی دو طرفہ معامالات میں ہمارے باہمی تعلقات کا اظہار کرے۔ ترکی وزارت خارجہ کی زیرِ نگرانی یہ میکانزم مختصر وقت میں قائم کر دیا جائے گا۔ ہم اس پر اپنے مخاطبین کے ساتھ مذاکرات  کریں گے اور   یہ میکانزم اپنے سربراہان کے سامنے پیش کریں گے۔ ہم،  ترکی۔امریکہ تعلقات کو موزوں جگہ پر رکھنے کے لئے بھی، ہمیں  دئیے گئے احکامات کے دائرہ کار میں کام کرنا جاری رکھیں گے”۔

قالن نے کہا ہے کہ” اس وقت عالمی سیاست کو براہ راست متاثر کرنے والے چار پانچ جیو پولیٹک موضوعات  پر نگاہ ڈالیں تو افغانستان، مشرقی بحیرہ روم، شام، کاکیشیا اور لیبیا جیسے معاملات میں سے ہر ایک میں ترکی موجود ہے۔ ان علاقوں میں سے کسی میں بھی ترکی کے بغیر کوئی حساب کتاب کرنا، کوئی پالیسی بنانا ناممکن ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں