ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فائنل میں کسی بھی ٹیم کی پرواہ نہیں، محمد حفیظ

شارجہ: قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں سوچ رہے کہ سیمی فائنل میں کون مدمقابل ہوگا، کسی ٹیم کی پرواہ نہیں، جو بھی سامنے ہوگا شکست دے کر جواب دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو محمد حفیظ  نے کہا کہ فوکس صرف اپنی کامیابی اور جیت کے مومینٹم پر ہے،محمد حفیظ نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو تقریباً 12سے 13ٹی 20 کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہدف صرف ایک ٹیم کو شکست دینا نہیں بلکہ پورا ایونٹ جیتنا ہے، پاکستان ٹیم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور پہلے میچ میں بھارت سے جیت کر ٹیم پر مثبت اثرات پڑے۔

انہوں نے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین قیادت کےساتھ اچھی کارکردگی بھی دکھا رہے ہیں، میرا فوکس ورلڈ کپ پرہے اپنی ریٹائرمنٹ کا فی الحال نہیں سوچ رہا، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرکے ایسے موقع پر جذباتی نہیں ہونا چاہتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں