ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور: ایف آئی اے سائبرکرائم نے گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے ذریعے مالکان کو بلیک میل کرنے والے گروہ کو ایف آئی اے سائبرکرائم نے گرفتار کرلیا، گینگ کی خواتین گھر کے مالک کےساتھ غیراخلاقی ویڈیوز بناتیں اور وہ ویڈیوز اپنے سرغنہ کو بھیج دیتیں، اور پھر سرغنہ ان ویڈیوز کے ذریعے متعلقہ شخص کو بلیک میل کرتا۔

حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے سرغنہ سمیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کیا، جنہوں نے بتایا کہ وہ کئی افراد سے لاکھوں روپے لے چکے ہیں، بعض لوگوں سے پلاٹ کا بھی مطالبہ کیا، اس کام کے لئے خواتین کو دیہی علاقوں سے لایا جاتا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم حکام نے بتایا کہ ملزمان چھ سال سے یہ کام کررہے ہیں، اور اب تک متعدد لوگوں کو بلیک میل کرچکے ہیں، ملزمان ایک بوڑھے شخص سے 20 لاکھ روپے لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑے گئے، ملزمان کے قبضے سے متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں