ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم عوام کے جذبات سے کھیلنا بند کرے، وقار مہدی

وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے ایم کیو ایم کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم عمران خان کے عوام پر کئے گئے ہر ظلم میں برابر کی شریک ہے۔
ایم کیو ایم کراچی کی عوام کے جذبات سے کھیلنا بند کرے۔ عمران خان کی حکومت میں آج بھی ایم کیو ایم وزارتوں کے مزے لوٹ رہی ہے۔ ایم کیو ایم ایک دن تو دور کی بات ایک گھنٹہ بھی اقتدار کے بغیر نہیں رہے سکتی۔

ایم کیو ایم اور عمران خان ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ ایم کیو ایم کراچی کی با شعور عوام کو اپنے دوغلے بیانات سے بےوقوف نہیں بنا سکتی۔ ایم کیو ایم اقتدار کی وہ مچھلی ہے جو پانی کے بنا زندہ نہیں رہ سکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں