ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: سرکاری اسپتال میں آتش زدگی سے کرونا کے انتہائی نگہداشت وارڈ کے 11 مریض ہلاک

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع احمد نگر کے سرکاری اسپتال میں ہفتے کی صبح آگ بھڑکنے سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج کرونا کے 11 مریض ہلاک ہو گئے۔

نشریاتی ادارے ‘انڈین ایکسپریس’ کے مطابق کرونا وارڈ میں 17 مریض زیرِ علاج تھے جن میں سے 10 مریض آگ کے سبب ہلاک ہوئے۔

سات دیگر مریضوں کو وہاں سے منتقل کر دیا گیا جب کہ ایک مریض بعد ازاں دم توڑ گیا۔

احمد نگر ڈسٹرکٹ کلیکٹر راجندرا بھوسلے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بھوسلے کے مطابق آگ سول اسپتال کے کرونا وارڈ میں ہفتے کی صبح لگ بھگ ساڑھے دس بجے لگی۔

مہاراشٹرا کے وزیرِ اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بھی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

نشریاتی ادارے ‘انڈیا ٹوڈے’ کے مطابق ریاستی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی طرف سے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ یونین منسٹر امت شاہ نے بھی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب اسپتال میں آتش زدگی کے نتیجے میں کرونا کے مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے قبل رواں سال 23 اپریل کو بھی ریاست مہاراشٹرا کے ساحلی شہر ویرار کے ایک اسپتال میں بھی آگ بھڑکنے سے 13 مریض ہلاک ہوئے تھے۔

آگ لگنے کا یہ واقعہ ولابھا کووڈ کیئر اسپتال میں پیش آیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں