ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق قومی کپتان مایہ ناز کرکٹر سعید انور کا ایم ٹی بی سی باغ کا دورہ

باغ(جسارت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ ناز کرکٹر سعید انور کا ایم ٹی بی سی باغ کا دورہ کیا اور ایم ٹی بی سی کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا، ایگزیکیٹو چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سعید انور کو ایم ٹی بی سی کے انتظامی امور اور کمپنی کی خدمات کے حوالہ سے بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر سعید انور نے ایم ٹی بی سی کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں بین الاقوامی معیار کی حامل کمپنی کی خدمات لائق تحسین ہیں، ایم ٹی بی سی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے اپنے علاقے میں سرمایہ کاری کر کے مقامی سطح پر لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کیے۔ ایم ٹی بی سی جیسے ادارے کی آزاد کشمیر کے لوگوں کو ضرورت تھی جو یہاں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے اور پرائیویٹ سیکٹر میں لوگوں کو روزگار فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی آزاد کشمیر میں سیاحت، تعلیم و آئی ٹی کے شعبوں میں جو کام کررہی ہے اس سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ ایم ٹی بی سی ہر وہ کام کر رہی ہے جس کی یہاں کے لوگوں کو ضرورت ہے اور آزاد کشمیر کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی جیسے پرائیویٹ سیکٹر کے اور ادارے بھی یہاں کام کریں انکے لیے یہاں بہترین مواقع موجود ہیں۔ ایگزیکٹو چیئرمین ایم ٹی بی سی نے سعید انور کو بتایا کہ ایم ٹی بی سی سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کررہے ہیں، مختلف سیاحتی مقامات کو حکومت سے لیز پر لیکر انہیں فعال کر کے حکومت کو سرمایہ فراہم کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں