ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں کرونا سے مزید 20 افراد جاں بحق

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئےہیں جبکہ 471 کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 348 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 471 افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی کورونا کے باعث اموات کی تعداد 28 ہزار 538 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 711 ہوگئی ہے۔

ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 12 سو 33 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں