ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں کورونا سے مزید11 افرادجاں بحق

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں46 ہزار 918 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 567 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے ساتھ ہی کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 518 ہوگئی جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 76 ہزار 240 ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں