ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کی پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کی تردید

پشاور (آن لائن) الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خیبرپختونخوا کے 19 دسمبر کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے سے متعلق خبر کی سختی سے تردید کر دی۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 19 دسمبر کو ہونے والے انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق 19 دسمبر ہی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی خبر کی تصدیق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور شعبہ تعلقات عامہ سے رابطہ کریں اور گمراہ کن اور بے بنیاد جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی بغیر تصدیق کے ایسی جھوٹی خبروں کو آگے شیئر کریں
ترجمان کے مطابق صوبے میں الیکشن کمیشن کے پبلک ریلیشنز آفیسرز موجود ہیں اور مرکز میں شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن سے رابطہ رکھا جائے اور صرف الیکشن کمیشن سے جاری شدہ بیانات اور پریس ریلیز ہی کو عوامی آگاہی کے لئے شیئر کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں