ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ کیساتھ کشیدگی، ایران نے بحری مشقوں کا آغاز کردیا

تہران: امریکی بحریہ کے ساتھ کشیدگی پر ایران نے بڑے پیمانے پر بحری مشقوں کا آغاز کر دیا۔ایرانی فوج نے بحیرہ عمان میں جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی جنگی مشقوں کو ذوالفقار  1400 کا نام دیا  گیا، مشقوں کا مقصد کسی بھی بیرونی جارحیت کے دوران اپنی صلاحیت کو جانچنا ہے۔ مشقوں میں ایرانی جنگی طیارے، ڈرونز، ہیلی کاپٹرز ، بحری جہاز اور آبدوزیں شامل ہیں۔

تہران نے جنگی مشقوں کیلئے ایک ملین مربع کلو میٹر کا وسیع علاقہ چنا ہے جو خلیج عمان کی ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز تک جا پہنچتا ہے، ان مشقوں کی اہمیت ایرانی فوج کے مشینوں دستوں کی شمولیت نے بڑھا دی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں