ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری

افریقی ملک سوڈان میں جمہوریت نواز مظاہرین نے فوجی بغاوت کی مخالفت کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔

ان افراد نے  گزشتہ  شب درمیانی رات دارالحکومت خرطوم کی سڑکوں اور گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

فوج کی بغاوت کے خلاف عوامی مظاہروں کو طاقت کے استعمال سے ختم کرنے کی کوششوں میں اب تک چودہ مظاہرین ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

جمہوریت نوازوں کی بڑی تنظیم سوڈانی پروفیشنل ایسوسی ایشن نے ملک میں عام سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

یہی تنظیم سن 2018 اور سن 2019 میں سابق ڈکٹیٹر عمر البشیر کے طویل اقتدار کے خاتمے میں پیش پیش تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں