
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے وزیر دفاع کشی نوبواو نے بحری سیلف ڈیفنس فورس، ایم ایس ڈی ایف کے جہاز کا معاینہ کیا۔ اس جہاز میں راڈار سے سراغ نہ لگائے جاسکنے کی صلاحیت والے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف 35 بی کو چلانے کے لیے تبدیلی کی جا رہی ہے۔ازومو ایم ایس ڈی ایف کا سب سے بڑا جہاز ہے اور ہیلی کاپٹر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جاپان کی فضائی سیلف ڈیفنس فورس امریکی طیارے استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ سلامتی کی نئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مستحکم تیاریوں کی ضرورت ہے۔