ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی فرانس میں چاقو سے حملہ‘ پولیس افسر زخمی

فرانس: پولیس چاقو حملے کے مقام کو سیل کرکے شواہد جمع کررہی ہے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی فرانس کے شہر کن میں ایک پولیس افسر چاقو حملے میں زخمی ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیر داخلہ نے پیر کے روز اپنے بیان میں بتایا کہ حملے کے بعد پولیس افسر کے ساتھیوں نے حملہ آور کوحراست میں لے لیا۔ بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ حملہ آور جوابی کارروائی میں مارا گیا یا اسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ نے اپنے بیان میں واقعے میں صرف ایک پولیس افسر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی،جب کہ دیگر تفصیلات پر کوئی روشنی نہیں ڈالی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی میں مغربی فرانس میں بھی ایک ایسا ہی چاقو حملہ کیا گیا تھا، جس میں ایک پولیس افسر زخمی ہو گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں