ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گارمنٹس فیکٹری میں پراسرار واقعہ، 10 سے زائد افراد بے ہوش

 کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا میں قائم گارمنٹس فیکٹری میں پراسرار واقعے میں 10 سے زائد افراد بے ہوش ہوگئے. تمام افراد کو قریب ہی واقعے نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے باہر بتائی جاتی ہے ، فوری طور پر بے ہوشی کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 6 بی میں قائم گارمنٹس فیکٹری میں پراسرار واقعے میں 10 سے زائد افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا، علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 3 منزلہ گارمنٹس فیکٹری کی پہلی منزل پر کام کرنے والے ملازمین کی حالت اچانک غیر ہوگئی جنہیں بے ہوشی کی حالت میں گودھرا اور بشیر چوک پر قائم 2 نجی اسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ بے ہوش ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

واقعے کے حوالے سے نیو کراچی صنعتی ایریا ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کو بھی آگاہ کیا گیا، مذکورہ عمارت کو سلمان نامی شخص نے کرائے پر حاصل کر کے گارمنٹس فیکٹری بنائی ہے تاہم فوری طور پر فیکٹری میں کام کرنے والے 12 ملازمین کے بے ہوش ہونے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے کیوں کہ وہاں نہ ہی کسی قسم کی گیس کا اخراج ہوا اور نہ ہی کوئی اسپرے کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں