ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر ملکی دشمنی ، نسل پرستی، اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز جرائم بڑھ رہے ہیں، ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اقوام متحدہ  بین الاتہذیبی اتحاد جنیوا دفتر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے جنیوا، سوئٹزرلینڈ کے دورے پر ہیں۔

ترک وزیر  نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ’’جنیوا دفتر کا افتتاح تہذیبوں کے اتحاد کے لیے ایک اہم موڑ تھا۔یہ دفتر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں کے ساتھ ہمارے اتحاد کے روابط کو مضبوط کرے گا۔”

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دشمنی ، نسل پرستی، اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز جرائم بڑھ رہے ہیں،سرمایہ کاری، علم اور اقدار آج جہاں شمولیت کی ماہیت اختیار کر رہے ہیں۔

چاوش اولونے یہ بھی کہا کہ تہذیبوں کے اتحاد کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری کا تعاون کی ضرورت ہے۔کہ استنبول میں علاقائی دفتر کھولنے کے لیے اسپین اور اعلیٰ نمائندے میگوئل موراتینوس کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

"ہم اپنی سیاسی اور مالی امداد جاری رکھیں گے۔ ہم سب سے، خاص طور پر دوستی گروپ سے ایسا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر چاووش اولو نے اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر سوئٹزرلینڈ میں ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس سے ملاقات کی۔

چاووش اولو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ملاقات کے بارے میں اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "ہم نے الباریس کے ساتھ انقرہ میں منعقد ہونے والے ساتویں ترکی-اسپین بین حکومتی سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں