ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجر: اسکول میں آگ لگ گئی، 25 بچے ہلاک، 14 زخمی

نائجر کے جنوبی شہر میں واقع ایک اسکول میں آگ لگنے کے نتیجے میں 25 طالبعلم ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مارادی کے گورنر چائیبا آبوباجا نے کہا ہے کہ اسکول میں آگ لگنے کے نتیجے میں پری اسکول تعلیم لینے والے 5 سے 6 سال عمر کے 25 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

آبوباجا کے مطابق واقعے میں 14 طالبعلم زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔

انہوں نے آج سے ملک میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے۔ اسکول کی عمارت کچی اور گھاس پھونس سے بنی ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔

واضح رہے کہ دنیا کے غریب ترین ملک نائجر میں اسکولوں کی عمارتیں عام طور پر گھاس پھونس سے بنائی جاتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں