ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے غریب خاتون کو بغیر فیس بڑا وکیل کرادیا

 اسلام آباد: خاتون نے ہائیکورٹ میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے وکیل نہ کرسکنے پر شور شرابا کیا تو عدالت نے اس کا نوٹس لے لیا۔

سائل خاتون پانچ بچوں سمیت فیملی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی، تو دیر سے پہنچنے پر کیس ختم ہونے کی وجہ سے خاتون سیخ پا ہو گئی ۔ اس نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت کے باہر شور شرابا شروع کردیا۔

خاتون کے شور پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کو چیمبر سے واپس کمرہ عدالت آنا پڑا اور مسئلہ پوچھا تو سائل خاتون نے عدالت میں روسٹرم پر آکر کہا کہ میرے پاس وکیل کے پیسے نہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کمرہ عدالت میں بیھٹے وکیل قیصر امام کو خاتون کا وکیل مقرر کرتے ہوئے خاتون سے کہا کہ یہ قیصر امام بہت بڑے وکیل ہیں اور جج بھی رہے ہیں، قیصر امام کیس کا لاکھ سے زائد لیتے ہیں لیکن آپکا کیس فری میں کریں گے۔

سائل خاتون نے کہا کہ جج صاحب میرے پاس عدالت آنے کےلیے کرائے کے پیسے بھی نہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ کو کرائے کے پیسے بھی آپ کے وکیل قیصر امام دیں گے۔ خاتون عدالت ختم ہونے کے بعد عدالت سے چلی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں