ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

او آئی سی کے خصوصی نمائندہ برائے کشمیر کا مظفرآباد کا دورہ

 مظفر آباد: اوآئی سی کے خصوصی نمائندہ برائے کشمیر کا مظفرآباد کا دورہ کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق او آئی سی کے جموں و کشمیر کے لیے خصوصی نمائندے ایمبیسیڈر یوسف الدوبیے کا وفد کے ہمراہ ایل او سی اور آزاد کشمیر کا دورہ کیا،  اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل طارق علی اور دوست مسلم ممالک کے پانچ سینئر سفیر بھی وفد میں شامل تھے، سعودی عرب، مراکش، سوڈان، مالدیپ کے سفیر او آئی سی نمائندے کے ساتھ وفد میں شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق او آئی سی وفد نے تھوٹھا مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہیں بھارتی مظالم سے بھاگ کر آنے والوں کے لئے سماجی ومعاشی دیکھ بھال کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، وفد کو ایل او سی کی سیکورٹی نگرانی کے میکنزم اور حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

او آئی سی وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ برائے انڈیا پاکستان سے بھی ملاقات کی، سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وفد نے ایل او سی کا آنکھوں دیکھا احوال جاننے کے لیے دورے کے اہتمام پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں