ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

 راولپنڈی: تھانہ گنجمنڈی کے علاقے کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی ہوئی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ گنجمنڈی کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی نے مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی کو گھر کے قریب سے مبینہ طور پر اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

لڑکی کے والد فیاض خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کو درخواست دی ہے اور بچی کو میڈیکل کیلئے اسپتال لایا ہوں، لیکن میری نشاندہی کے باوجود گنجمنڈی پولیس نے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔ جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں