ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ ماڈل ٹاون: دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف سماعت 29 نومبر تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت فریقین کے وکلا کی عدم دستیابی کی وجہ سے 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

فل بنچ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل سن رہا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی فل بنچ نے پولیس اہلکاروں کی سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت شروع کی۔

بنچ کو بتایا گیا کہ فریقین کے وکلا سینیٹر علی ظفر اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے، جس پر فاضل بنچ نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت میں مزید التوا نہیں دیا جائے گا ۔

 عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کے لئے 29 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں