ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکھر،انتظامیہ کی جانب سے خسرہ سے بچائو کیلئے آگاہی سیمینار

سکھر( نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ کے سلسلے میںآگاہی سیمینار کا انعقاد، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سکھر کے مشترکہ تعاون سے خسرہ اور روبیلا جیسی بیماریوں سے بچاؤ کیلیے مہم کے سلسلے میں آگاہی سیمینار کلچر کمپلیکس سکھر کے ڈاکٹر تنویر عباسی ہال میں منعقد ہوا، سیمینار میں مہمان خاص ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد تھے، جبکہ ڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر جمیل احمد مہر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماجد علی ماکو، ڈاکٹر ممتاز بھارو، ڈاکٹر سہیل مجیدانو، عالم دین مولانا سید عالم شاہ موسوی، قاری جمیل احمد، مولانا محمد عثمان فیضی، قاری خلیل احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جاوید احمد نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ان کو موذی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوانے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم ضلع سکھر میں 15 تا 27 نومبر تک جاری ہے گی جس میں ٹیکے لگانے والی ٹیمیں تمام علاقوں میںروانہ کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں تمام علمائے کرام اکابرین، معززین شہر، وکلا، صحافی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد مہم کی آگاہی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمیل احمد مہر نے کہا کہ اس مہم کے سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور تمام ٹیموں کو تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔ علمائے کرام اور دیگر مقررین نے کہا کہ اس قومی مہم کے سلسلے میں نماز جمعہ کے خطبات اور ہر سطح پر آگاہی اور شعور کی بیداری کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ تقریب سے ڈاکٹر سہیل مجیدانو، ڈاکٹر ممتاز بھارو اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ واضح رہے کہ روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ کے سلسلے میںڈی سی آفس سکھر مین کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ٹیلیفون نمبر 071.9310603 پر ٹیمیوں کے بارے میں اور مہم کے سلسلے میں معلومات کی فراہمی سمیت شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں