ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں کو بھی تحفظات ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں کو تحفظات ہیں، عمران خان5سال پورے کریں گے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پہلے دن سے ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا،سب سے مذاکرات ہونے چاہییں،ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے میں شامل ہوں، میرے دستخط ہیں، تحریک لبیک کے ساتھ حالیہ معاہدے میں شریک نہیں ھا، جب لفافہ کھلے گا تو پتا چل جائے گا کیا معاہدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں کو تحفظات ہیں،ا سپیکر قومی اسمبلی نے جوائنٹ سیشن موخر کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہوگا، عمران خان5سال پورے کریں گے، اپوزیشن3سال سے ٹی وی میں ہی پھنسی ہوئی ہے۔ ٹی 20ورلڈ کپ کے میچز سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ میرا فائنل تو اسی روز ہوگیا تھا جس روزپاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں