ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہاجرین بحران،بیلا روس نے یورپی یونین کو گیس منقطع کرنے کی دھمکی دے دی

بیلا روس اور پولینڈ کی سرحد پر مہاجرین کا بحران شدت اختیار کر گیا، بیلا روس نے یورپی یونین کو گیس منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیلا روس نے یورپی یونین پر الزام لگایا کہ وہ مہاجرین کے بحران کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ روس نے بھی امریکا اور یورپی یونین پر شدید تنقید کی ہے، بیلا روس کی متنازعہ حکومت سے ناراض ہزاروں شہری پولینڈ کی سرحد پر جمع ہیں، مہاجرین یورپی یونین داخل ہونا چاہتے ہیں۔امریکا، برطانیہ، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک نے بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں