ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلامتی کونسل کا تین حوثی رہنماﺅں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ قابل قدر ہے، سعودی عرب

سعودی وزارت خارجہ نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے تین رہنماوں کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حوثیوں کے تینوں رہنما جنہیں بلیک لسٹ کیا گیا یمن میں امن و استحکام کے لیے براہ راست خطرہ بنے ہوئے تھے۔وزارت خارجہ نے بیان میں امید ظاہر کی کہ سلامتی کونسل کا یہ فیصلہ حوثی دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کی سرگرمیوں کو لگام لگانے میں معاون بنے گا۔اس اقدام سے حوثیوں کے خطرات پر قدغن لگے گی۔ دہشت گرد تنظیم کے لیے میزائلوں، ڈرونز، خطرناک اسلحہ اور لڑائی کے لیے سرمایہ کی فراہمی بند ہو گی

۔سعودی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب یمن اور اس کی آئینی حکومت کی مدد کرتا رہے گا۔علاوہ ازیں مملکت یمنی بحران کو ختم کرانے والے مکمل سیاسی حل تک رسائی کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ یمنی بھائیوں کے مصائب دور ہوں۔سعودی عرب اس حوالے سے ہر کوشش کی حمایت کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں