ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے اپنی والدہ کی وفات کے بعد سب سے بڑا دکھ یہ ہے کہ عمران خان ڈیلیور نہیں کر پائے: ارشاد بھٹی

ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ تیری زندگی کا سب سے بڑا دکھ کیا ہے تو اسے میں یہی کہوں گا کہ میری تبدیلی کا خواب بکھر گیا ہے۔ مجھے اپنی والدہ کی وفات کے بعد سب سے بڑا دکھ یہ ہے کہ عمران خان ڈیلیور نہیں کر پائے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم جب گلیوں اور بازاروں سے گزرتے ہیں تو لوگ طنز کرتے ہیں کہ ”ہن ٹھنڈ پے گئی اے؟”۔ مجھے لگتا ہے کہ تبدیلی کا خواب ٹوٹ گیا، ہماری بس چھوٹ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی مری ہوئی ماں کی قسم ہے کہ مجھے کسی فوج نے آج تک یہ نہیں کہا کہ یہ کام کرنا ہے اور یہ لائن لینی ہے۔

صحافی ارشاد بھٹی نے اپنے دل کا غبار سلیم صافی کیساتھ ان کے یوٹیوب چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں اتارا۔ ان کا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی میں جتنے بھی محسن آئے انہوں نے آج تک کسی کیساتھ بھی وفا نہیں کی۔ ہمیں خدا کی قسم توقع ہی نہیں تھی، ہم تو سمجھتے تھے کہ عمران خان آئے گا تو ہر بندہ لکھ پتی کروڑ پتی ہو جائے گا۔ لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی میں پی ٹی آئی ہی نہیں ملتی۔ مجھے اپنی والدہ کی وفات کے بعد سب سے بڑا دکھ یہ ہے کہ عمران خان صاحب ڈیلیور ہی نہیں کر پائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں