ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، ڈیوڈ وارنر کے پاس بابراعظم کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021ء میں بابراعظم نے 6 میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں تاہم ایونٹ میں ان کا سفر ختم ہوگیا ہے جس کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایونٹ کے فائنل میں عمدہ بیٹنگ پرفارمنس دکھاتے ہوئے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ پاتے ہیں یا نہیں؟

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021ء میں بابراعظم 303 رنز بنا کر اب بھی سب سے آگے ہیں، دوسرے نمبر پر بھی محمد رضوان ہیں جنہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں 281 رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کھانے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے جب کہ ڈیوڈ وارنرز کے پاس 14 نومبر کو کھیلے جانیوالے ایونٹ کے فائنل میں بڑی اننگز کھیل کر محمد رضوان اور بابراعظم سے آگے نکلنے کا موقع موجود ہے۔

ایونٹ میں تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے بیسٹمن جوز بٹلر ہیں جنہوں نے اپنی شاندار پر فارمنس کی بدولت 269 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر زیادہ سکور بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایونٹ میں 236 رنز سکور کیے ہیں تاہم وارنر کے پاس ان تینوں کھلاڑیوں سے آگے نکلنے کا ایک اور موقع ہے۔ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021ء میں 5ویں نمبر پر زیادہ سکور کرنے میں سری لنکا کے چارتھ اسالانکا موجود ہیں جنہوں نے ایونٹ میں اپنی شاندار بلے بازی کی بدولت 231 رنز سکور کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں