ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈیا میں 400 افراد نے نابالغ لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، صرف 3 ملزم گرفتار

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر سے ایک انتہائی دلخراش خبر سامنے آئی ہے جہاں بیڈ کے علاقے میں چھ ماہ کے دوران لگ بھگ 400 افراد نے ایک نابالغ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے بیڈ میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں گزشتہ کئی ماہ سے ایک نابالغ کی عصمت دری کی جا رہی تھی۔ انڈین میڈیا کے مطابق ایک، دو نہیں بلکہ لگ بھگ 400 لوگوں نے اس معصوم کیساتھ مختلف مواقع پر زیادتی کی۔

یہ افسوسناک معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس کے بھی ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں۔ اس معاملے کا اب بالاخر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے اس متاثرہ لڑکی کی عمر 16 سال ہے۔

پولیس حکام نے اس پورے معاملے بارے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ گزشتہ 6 ماہ سے چل رہا تھا، اس فعل میں پولیس اہلکار بھی شامل تھے جنہوں نے اس نابالغ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے لڑکی کیساتھ زیادتی کے الزام میں ابھی تک صرف 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ لڑکی 2 ماہ کی حاملہ ہو چکی ہے۔ لواحقین کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کو مقدمہ درج کرنے کے بعد مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا تو اس نے بتایا کہ میرے ساتھ کئی لوگوں نے عصمت دری کی۔ میں کئی بار پولیس میں شکایت درج کرائی لیکن کسی نے میری شنوائی نہ کی بلکہ الٹا مجھے پولیس اہلکاروں نے اپنی ہوس کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں