ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برکینا فاسو میں دہشت گردانہ حملے میں32 افراد کی ہلاکت پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے برکینا فاسو میں دہشت گردانہ حملے  جس میں 32 افراد ہلاک ہوئے ہیں کی  مذمت کی  ہے۔

ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کو برکینا فاسو کے ساحل علاقے میں دہشت گردانہ حملے میں 28 جینڈرمیری اہلکار اور 4 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر شدید دکھ پہنچا ہے ۔

جاری کردہ بیان میں کہا  گیا ہے کہ "ہم دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہم حملے میں جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں، برکینا فاسو کے دوستانہ اور برادرانہ لوگوں اور حکومت سے تعزیت پیش کرتے ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ "

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں