ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمن چانسلر کا بیلاروسی صدر سے رابطہ،سرحدی صورت حال پر غور

جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں پولینڈ اور بیلاروس کی مشترکہ سرحد پر پیدا شدہ بحرانی صورت حال کے خاتمے کی کوشش میں ہیں۔

جرمن چانسلر میرکل نے بیلاروس کے صدر لوکاشینکو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جبکہ فرانسیسی صدر ماکروں نے بھی روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے گفتگو کی۔

یورپی یونین کی اس بیرونی سرحد پر اس وقت بڑی تعداد میں تارکین وطن پھنسے ہوئے ہیں۔ پورپی یونین نے ان بحرانی حالات کا ذمہ دار بیلاروس کے صدر لوکاشینکو کو ٹھہرایا ہے اور الزام لگایا ہے کہ وہ جان بوجھ کر تارکین وطن کو یورپی یونین کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

یورپی یونین کے مطابق ایسا کرتے ہوئے لوکاشینکو بیلاروس پر پہلے سے عائد یورپی پابندیوں کا بدلہ لے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں