ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت آئندہ الیکشن کیلئے بھی دھاندلی کی تیاری کررہی ہے، فضل الرحمان

 کوئٹہ: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوارحکومت آئندہ الیکشن کے لئے بھی دھاندلی کی تیاری کررہی ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چل نہیں رہی، چلائی جارہی ہے، آئندہ الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے، اپوزیشن ارکان کو فون کئے گئے کہ آپ نےاجلاس میں نہیں آنا، ہم آئینی اور قانونی راستہ اختیار کریں گے، قانونی پینل بنا کر عدالت سے رجوع کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا ووٹ چور حکومت سے سخت مقابلہ ہے، نا اہل حکمرانوں کے خلاف جہاد جاری رہے گا، کل کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کی بڑی ریلی ہوگی۔

پی ڈی ایم سربراہ نے سابق جج رانا ایم شمیم کے حلفیہ بیان کی انکوائری کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں، ریاستی اداروں کو غیر متنازع اور غیر جانبدار رہنا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں