ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ساجد سدپارہ کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے

نوجوان کوہ پیما ساجد سدپارہ کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں. ساجد سدپارہ نیپال میں‌ دنیا کی بلند ترین
چوٹی ماؤنٹ‌ ایورسٹ سر کر رہے تھے کہ آکسیجن کی کمی کے باعث ان کی حالت خراب ہو گئی.

ساجد کی اچانک نفسیاتی حالت خراب ہونے پر وہاں‌ موجود دیگر کوہ پیماؤں نے انہیں رسیوں سے باندھ دیا کہ
کہیں وہ اپنی زندگی کا خاتمہ نہ کرلیں.

ان کی ویڈیو ٹوئیٹر پر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی قوم میں‌ تشویش کی لہر دوڑ‌گئی، خیال رہے رواں‌ سال
5 فروری کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکرنے کے دوران ساجد کے والد علی سدپارہ لاپتہ
ہو گئے تھے.

اس مہم میں‌ ساجد سدپارہ بھی ان کے ہمراہ تھے لیکن بوٹل نیک پر ساجد کی سانسنیں اکھڑنے پر والد علی سدپارہ
نے انہیں‌ واپس بھیج دیا تھا.

خبروالے کو بلتستان سے ساجد سدپارہ کے قریبی دوست نے بتایا ہے کہ علی سدپارہ کے انتقال اور ساجد سدپارہ کی
کے ٹو سے واپسی کے بعد سے زہنی حالت بہتر نہیں‌ تھی.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں