ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی صدر سے ملاقات بہترین رہی،تائیوان خود مختار ملک ہے بائیڈن

امریکی  صدر جو بائیڈن  نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ہوئی ورچوئل ملاقات کو بہتری قرار دیتےیوئے کہا کہ ہم نے تائیوان سے متعلق امریکی موقف کو بھرپور انداز میں واضح کر دیا ہے۔

امریکی صدر  نے گزشتہ روز چینی ہم منصب  کے ساتھ  سا ڑھےتین گھنٹے  تک ملاقات کی ۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ ملاقات بہترین رہی ہے ،موضوعات کافی تھے جن کےلیے ہم نے  چار مختلف گروپ تشکیل دیئے ہیں،اگلے چند دنوں کے دوران  اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم کروں گا۔

تائیوان کے حوالے سے  بائیڈن نے کہا کہ  تائیوان سے متعلق قانون کا ہم احترام کرتے ہیں،وہ ایک خود مختار ملک ہے اور اپنے فیصلے خود لینے کا مجاز ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں