ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 سیریز: بنگلہ دیش کےخلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے آصف علی اور عماد ٹیم میں شامل نہیں

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آصف علی اور عماد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعہ کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مقامی وقت کے مطابق میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث روف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک۔

سیریز کے دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 26 نومبر سے چٹا گرام میں پہلا ٹیسٹ میچ اور 4 دسمبر سے ڈھاکا میں دوسرا ٹیسٹ میچ بھی کھیلا جانا ہے۔

منبع: ڈان نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں