اسلام آباد: حکومت ایوان بالا میں تین بلز منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے جن میں ایجوکیشن کمیشن، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور نیب ترمیمی 2021 بل شام ہے۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت ہوا جس میں حکومت کی جانب سے متعدد بلز پیش کیے گئے۔ سینیٹ نے ایجوکیشن کمیشن بل، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور نیب ترمیمی 2021 بل منظور کر لیے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ملازمتی مقامات پر خواتین کو ہراساں کئے جانے کے خلاف تحفظ ترمیمی بل 2021، نظام عدل برائے نو عمر افراد ترمیمی بل، قومی کمیشن برائے حقوق تحفظ ترمیمی بل، اسلام آباد دارالخلافہ تحفظ طفل ترمیمی بل ایوان میں پیش کیے۔ چیئرمین سینٹ نے تمام بلز کو متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا۔
