ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ووٹنگ مشین سے الیکشن کرانے کے پابند نہیں،سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا ہے کہ ای وی ایم کا بل تو پاس ہوگیا لیکن الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن ای وی ایم کے مطابق کرانے کا پابند نہیں،الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہوگا یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے،ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں،آئندہ
عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے پہلے 14 مراحل سے گزرنا ہوگا ،ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پروجیکٹ کرنا پڑیں گے،ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں ہوںگی یہ بھی فگر آؤٹ کرنا باقی ہے۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی نے عدالتی اصلاحات، زیر التوا کیسز اور ججز کے تقرر و تعیناتی کے لیے طلب کردہ تجاویز پیش نہ کرنے پر لا اینڈ جسٹس کمیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمیشن کو آئندہ2 ہفتے میں ججز کی تعیناتی و عدالتی اصلاحات سے متعلق تجاویز طلب کرلی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں