ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد میں‌ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی

حیدرآباد کے علاقے پریٹ آ باد میں معصوم بچے کو اغواء کرنے کی کوشش علاقے کے لوگوں نے ناکام بنادی۔
اغواء کار کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے پہنچ کر اغواء کار کو اپنی تحویل میں لے لیا

گنجان آ باد علاقے پریٹ آباد میں محلے میں کھیلتے ہوئے ڈھائی سالہ بچہ انس رضا کو ایک ملزم جوکہ اپنا نام امیت
کمار بتاتا ہے اغواء کرکے لے جارہا تھا کہ علاقے کے لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم پولیس
نے پہنچ کر ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

انس رضا کے والد اشفاق بابو نے بتایا کہ ان کا بیٹا انس رضا محلے میں کھیل رہا تھا کہ ملزم اس اٹھاکر قریبی ہیلتھ
سینٹر کے گیا وہاں موجود افراد نے اس سے معلومات کی تو وہ بچے کے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر
لوگوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پنیاری پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنا نام امیت کمار بتاتا ہے اور یہ اپنے
بیانات بھی بدل رہا ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں