ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن: مکان میں آتشزدگی 2بچے اور 2 خواتین ہلاک

لندن: شعلوں کی نذر ہونے والا مکان اندر سے جل کر تباہ ہوگیا ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی دارالحکومت میں گھر میں آتشزدگی سے 2بچے اور 2خواتین ہلاک ہو گئیں۔ واقعہ جنوب مشرقی لندن میں پیش آیا ، جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ واقعے میں 2 بچے اور 2 خواتین جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کو بجھانے کے عمل میں 40 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔ فائر فائٹرز کے پہنچنے سے پہلے ایک شخص گھر سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ پولیس بھی اطلاع ملنے پر متاثرہ گھر پہنچی اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں