ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بحال کر دیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو بحال کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کی بحالی کے لیے پی ٹی اے مسلسل ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطے میں تھی، انتظامیہ نے اپیلیکیشن سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سروسز بحال کرنے کے بعد اسے مسلسل نگرانی میں رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی اے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹک ٹاک ایپلیکیشن کو بند کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں