ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی فیصلہ فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت کا تسلسل ہے‘ حماس

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے برطانیہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے پر کڑی تنقید کی۔ حماس نے متنازع فیصلے کو فلسطینی قوم اور ان کے مسلمہ حقوق کے خلاف جارحیت کا تسلسل قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے برطانیہ اپنے پرانے جرم پر قائم ہے۔ فلسطینی عوام کے خلاف اپنے تاریخی گناہ پر معافی مانگنے اور درست کرنے کے بجائے وہ اب ڈھٹائی سے صہیونی حکومت کی پیٹھ تھپک رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں