ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی وی ڈراموں میں خواتین کام نہیں کریں گی:طالبان

افغانستان میں طالبان نے ٹی وی ڈراموں میں خواتین کودکھانے پرپابندی عائد کردی۔

خبر کے مطابق، افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلز کوجاری آٹھ نکات پرمشتمل ہدایت نامے میں خواتین کوٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوران رپورٹنگ خواتین رپورٹرزاوراسکرین پرآنے والی خواتین صحافیوں کوحجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  توہین مذہب کرنے والے مزاحیہ اور تفریحی پروگراموں پربھی پابندی ہوگی۔

طالبان نےغیرملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے۔

 یاد رہے کہ طالبان نے رواں سال اگست میں افغانستان میں اقتدارسنبھالا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں