ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک ۔ امریکہ تعلقات محاذ پر مثبت پیش رفت ہورہی ہے، امریکی نمائندہ

پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کو سفارتی محاذ پر  اہم سطح کی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

 اطلاع کے مطابق  امریکی ایوان سینیٹ میں پیش کردہ چار بلز اور کمیشن رپورٹس سے پاکستان کے خلاف تحفظات خارج کر دیے  گئے ہیں۔ ان بلز اور کمیشنز رپورٹس میں افغانستان کی بنیاد پر پاکستان کے بارے میں مختلف تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

 اس حوالے سے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے  ڈپٹی نیشنل فنانس چئیر مین  طاہر جاوید نے پاکستان آنے پر اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ امریکہ سے پاکستان کی  سفارتی بات چیت کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، افغانستان میں انتقال اقتدار کے بعد امریکہ کے اندر پاکستان کے حوالے سے مختلف آوازیں اٹھ رہی تھیں، خدشہ یہ  تھا کہ افغانستان کے معاملے کو موضوع بحث بناتے ہوئے  پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا، اس حوالے سے سامنے آنے والے  چاروں بلز سے پاکستان کو  خارج  کر دیا گیا ہے۔

امریکی ڈیموکریٹ رہنما کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی مختلف معاملات پر پاکستان کے ساتھ ہرسطح  پر بات چیت چل رہی ہے جن کے نتائج بھی  منظر عام پر آ رہے ہیں۔  جوبائیڈن انتظامیہ کی پاکستان کے ساتھ تعلقات آگے نہ بڑھنے کی باتیں درست نہیں،  امریکی کانگریس کے دو ارکان  اس وقت اسلام باد میں موجود ہیں، جو پاکستان کے بعد بھارت بھی جائیں گے، جنوبی ایشیا میں پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں