ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی جمعیت طلبہ ملیر کے تحت آر سی ڈی گرائونڈ میں ملیر کرکٹ چیمپئن شپ

اسلامی جمعیت طلبہ ملیر کے تحت آر سی ڈی گرائونڈ میں منعقدہ ملیر کرکٹ چیمپئن شپ کی فاتح ماڈل کرکٹ کلب وننگ ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو جبکہ دوسری تصویر میں رن اپ ٹیم کے کپتان کو ضلعی صدر پبلک ایڈ کمیٹی کریم بخش،قائمقام ناظم ملیر جماعت اسلامی عیسی زکریا،ناظم جمعیت ملیرزید جلال صدیقی ٹرافی دے رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ ملیر کے تحت آر سی ڈی گراونڈ میں ملیر کرکٹ چیمپئن شپ منعقد ہوئی ۔ فائنل میچ میں ماڈل کرکٹ کلب نے مخالف ٹیم ملیر توسیعی کرکٹ کلب کو شکست دے فاتح قرا پائی ۔ پروقار انعامی تقریب میں فاتح کپتان کو ضلعی صدر پبلک ایڈ کمیٹی کریم بخش،قائمقام ناظم ملیر جماعت اسلامی عیسی زکریا۔ناظم جمعیت ملیرزید جلال صدیقی وننگ ٹرافی پیش کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ضلعی صدر ائر پورٹ پبلک ایڈ کمیٹی کریم بخش نے خطاب میں کہا کہ جمعیت طلبہ کی طرف سے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند اور قابل تحسین ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ کھیلوں کے گراونڈ پر قبضے ختم کروائے۔ تاکہ نوجوان باآسانی اپنی غیر نصابی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھ سکیں۔ قائمقام ناظم ملیر جماعت اسلامی عیسی زکریا نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ حکومت نچلی پر بھی کھیلوں کی سرکاری سرپرستی کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں