ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں اسموگ کے باعث اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

 لاہور: لاہور میں اسموگ کے باعث سرکاری اور نجی اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔    

پنجاب حکومت نے لاہور میں بڑھتی اسموگ کے باعث شہر کے سرکاری اور نجی اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور میں 27 نومبر سے 15 جنوری تک ہفتہ، اتوار اور پیر کو اسکول بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ اسموگ کے باعث لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ کئی دنوں سے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور سرفہرست ہے، گزشتہ روز بھی لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 370 ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ فضائی آلودگی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں