ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوورسیز کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا‘عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نیشنل سائبر سیکورٹی اکیڈمی کا افتتاح کررہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اوورسیز کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، ایک ایسا نظام تشکیل دیاجارہا ہے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی سہولت حاصل ہوگی،ہم سب مل کر پاکستان کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس نظام کی جانچ پڑتال کی جاسکے گی اوراسے ہیک نہیں کیاجاسکتا، مختلف وجوہات کی وجہ سے پاکستانی سفارتخانوں میں پوسٹل اورفزیکل ووٹنگ قابل عمل طریقہ کار نہیں۔آئی ووٹنگ کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ روزانہ کھربوں ڈالرز کا آن لائن لین دین ہوتا ہے، دہری شہریت والوں کو ووٹنگ کا حق ملنا چاہیے، اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہاوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے مختلف تجاویز زیرغور رہیں ،پوسٹل بیلٹ یا سفارتخانوں میں جا کرووٹنگ ایک مشکل مرحلہ ہے۔صدر نے کہاکہ انتخابات کے لیے اب نادرا کی فہرست کوحتمی قراردے دیاگیاہے،نادرا اور آئی ٹی کی وزارت الیکشن کمیشن کی سہولت کے لیے مل کرکام کررہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں