بلغاری دارالحکومت صوفیا کے مغربی علاقے میں شمالی مقدونیہ سے آنے والی ایک بس میں آگ بھڑک اٹھنے سے ابتدائی معلومات کے مطابق 46 افراد جھلس کر دم توڑ گئے۔
نووا نجی ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق بوسنیک نامی گاؤں کے جوار میں ایک مسافر بس سڑک کنارے کی ایک رکاوٹ سے ٹکرانے کے بعد آگ کے شعلوں میں لپٹ گئی۔
اسٹورما شاہراہ پر پیش آنے والے اس المناک حادثے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 12 بچوں سمیت 46 مقدونین شہری ہلاک ہو گئے ۔ 7 زخمیوں کو صوفیا کے اسپتال میں زیر ِ علاج لے لیا گیا ہے۔