ابو ظبی(نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر دوبارہ ٹی ٹین لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔گزشتتے ہفتے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹین لیگ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا تاہم اب مکمل صحت یاب ہونے کے بعد وہ دوبارہ سے بنگلا ٹائیگرز ٹیم کے ساتھ وابستہ ہوگئے ہیں۔فاسٹ بولر بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے آخری 5 میچز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ بنگلا ٹائیگرز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں، 3 میں کامیابی کے ساتھ ان کی پوائنٹس ٹبیل پر اس وقت چوتھی پوزیشن ہے۔
